طولستان کی ہزاروں ایکڑ اراضی پر مافیاز قابض چراگاہیں ختم 

بہاولپور(نیو ز رپورٹر) چولستان ترقیاتی ادارہ کے افسران اورعملہ فیلڈ کی ملی بھگت سے چولستان کی ہزاروں ایکڑ اراضی پرلینڈمافیا بااثرگروپوں کا قبضہ ٹربائنیں لگاکرغیرقانونی طورپرفصلیں کاشت کرناشروع کردیں ۔  چراگاہیں ختم ہونے سے چولستانیوں کے جانور بھوک سے بیمار اورمرنے شروع ہوگئے متاثرہ چولستانیوں کااحتجاجی مظاہرہ وزیراعلی پنجاب سمیت حکام بالاسے سخت نوٹس لینے کامطالبہ ۔ تفصیل کے مطابق چولستانی علاقہ ٹوبہ ملکانہ ودیگرملحقہ ٹوبوں کے مکین چولستانیوں عنایت اللہ ، رب نواز، عطامحمد، صادق، شمس دین، اختر، ریاض، صابر، عامرسمیت درجنوں افراد نے احتجا ج کرتے ہوئے کہاکہ چولستان کی ہزاروں ایکڑ سرکاری اراضی ٹوبہ ملکانہ، ٹوبہ بھوتاں، ٹوبہ ناگڑا، ٹوبہ جانوالی، ٹوبہ جیسا سمیت دیگرٹوبوں پرلینڈمافیا ریاست نمبردار ٹوبہ ملکانہ اوردیگرغیرچولستانیوں صابرشاہ، عبدالجبار، اللہ بچایاسمیت سینکڑوں بااثرلینڈمافیاگروپوں نے اراضی سرکار پرغیرقانونی طورپرفصلیں گندم، رایاوغیرہ کاشت کرکے قبضہ جمائے ہوئے ہیں اوروہاں پرسینکڑوں کی تعداد میں ٹربائنیں نصب کررکھی ہیں اورلینڈمافیاگروپ چولستان کی سرکاری اراضی ٹھیکہ پردے کرکروڑوںر وپے کماررہے ہیں جس میں چولستان ترقیاتی ادارہ کے متعلقہ اافسران اورعملہ فیلڈ ملوث ہیں اوربدنام زمانہ گرداور محمدامین گل افسران کے فرنٹ مین کاکرداراداکررہاہے جس سے جانوروں کی چراگاہیں ختم ہورہی ہیں اورجانور بیمار ہوکرمرنے لگے ہیں انہوںنے کہاکہ ہرسال جانوروں کی چرائی کاترنی ٹیکس بھی باقاعدگی سے اداکررہے ہیں اورکئی سوسال سے وہاں پرآبائی طورپرمقیم ہیں مال مویشی پال کراپناگزربسرکرتے ہیں85 سالہ چولستانی باباعنایت نے کہاکہ لینڈمافیا نے ہزاروں ایکڑ چولستانی اراضی پرغیرقانونی قبضے کرکے کئی فٹ گہرے کھودرکھے ہیں جن میں جانور گرکر ہلاک ہورہے ہیں۔  انہوںنے وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اوردیگرارباب اختیار سے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...