ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں میں بدعنوانیوں کا راستہ بند کرنے کا فیصلہ

Mar 20, 2021

ملتان (خبرنگار خصوصی) حکومت پنجاب نے صوبہ کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں میں بدعنوانیوں کا مستقل راستہ روکنے کا فیصلہ کیا۔اس سلسلے میں محکمہ لوکل گورنمنٹ نے سپیشل انسپکشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔سپیشل ٹیم ایڈیشنل سیکرٹری احتساب بورڈ، لوکل گورنمنٹ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے۔ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ اور پیپرا کا نمائندہ بھی ٹیم میں شامل ہو گا۔یہ ٹیم ملتان، بہاولپور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، راولپنڈی اور فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی سپیشل انسپکشن کرے گی۔ کمپنیوں کو فراہم کئے جانیوالے فنڈز کی سکروٹنی اور فنانشیل سٹیٹمنٹ کا آڈٹ کیا۔تھرڈ پارٹی کے ذریعے رکھے گئے ورکرز اور کنٹریکٹر کو ادائیگی کا طریقہ چیک کیا جائے گا۔مشینری اور اشیاء کی خریداری کے لئے پروکیورمنٹ کے طریقہ کار کی پڑتال کی اور گزشتہ ادوار میں کی گئی پروکیور منٹس کی مکمل چھان بین کی مشینری اور ورکرز کی حاضری کی فزیکل ویری فکیشن کی ۔گاڑیوں اور مشینری کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے مانیٹرنگ میکانزم اور کمپنی کے آرگنائزیشنل سٹرکچر کو بھی چیک کیا جائے گا۔ٹیم ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے لینڈ فل سائیٹ کا معائنہ بھی کرے گی۔

مزیدخبریں