مٹھی (رپورٹ: نندلال لوہانہ) قونصلیٹ جنرل چائنا، سندھ لی بیجیان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں سی پیک منصوبے کو پائیلیٹ پروجیکٹ کے طور پر لیا گیا جس کے کامیاب نتائج مل رہے ہیں جس کی مثال تھر کول بلاک پروجیکٹ ہیں جس میں کوئلے کی مدد سے بجلی کی پیدا ہو رہی ہے قونصلیٹ جنرل نے کہا کہ تھر کی زمین قدرتی معدنیات سے مالا مال ہے انہوں نے کہا کہ چائنہ حکومت نے ہمیشہ پاکستان کی دوست کی حیثیت سے مدد کی ہے اور کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ تھر کول منصوبے سے تھر بدل رہا ہے اور علاقیمیں بہتری کی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔ اور مقامی لوگوں کی زندگی خوشحالی کی طرف گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ضرورت ہے کہ تھر کی خوشحالی۔ تھر کی ثقافت۔ تھر کی زمین کی و لوگوں کی صلاحیت کو پوری دنیا میں روشناس کروایا جائے۔ انہوں نے اس نعرے سے اپنی تقریر کااختتام کیا کہ تھر بدلائے گا پاکستان اور پاکستان پوری دنیا کو بدلائے گا قبل ازیں تھر رنگ فیسٹیول کا قونصلیٹ جنرل چائنہ لی بیجیان نے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوھو۔ ایم این اے ڈاکٹر مہیش کمار ملانی ایم پی اے قاسم سراج سومرو کے ہمراہ افتتاح کیا۔ تھر فیسٹیول میں ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوھو نے قونصلیٹ جنرل اور منتخب اراکین اور متعلقہ محکموں کو شرکت کرنے پرشکریہ ادا کیا مٹھی ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوھو نے بتایا کہ کہ فیسٹیول کا مقصد تھر کی روایات اورثقافت کو اجاگر کرنا ہے ۔ فیسٹیول میں تھر کی تمام ثقافتی رنگوں کو شامل کیا گیا ہے۔