فتح جنگ ،کورونا ویکسین لگوانے کی سہولت فراہم نہ کی جاسکی 

Mar 20, 2021

 فتح جنگ (عدیل افضل خان ) ضلع اٹک کی بڑی تحصیل فتح جنگ سے متعلق عوام کو کورونا ویکسین لگوانے کی سہولت مقامی سطح پر تو فراہم نہ کی جارہی البتہ تحصیل فتح جنگ کے عمر رسیدہ مردوخواتین کو تحصیل حسن ابدال شہر اور تحصیل جنڈ کے علاقہ میں قائم دانش سکول میں قائم کورونا ویکسین سنٹر پر پہنچ کر ویکسین لگوانے کی انوکھی منطق تحصیل فتح جنگ کے عوامی وسماجی حلقوں کیلئے تعجب کا اظہار اس ضمن میں حکومتی حلقوں کی جانب سے صحت کی سہولیات اور کورونا ویکسین کیلئے عوام کو انکی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنے کے بلند وبانگ دعوے ہوا میں ہی اڑ گئے ہیں کیونکہ عالمی وبا کورونا کیلئے احتیاطی تدابیر اور دیگر اقدامات سے متعلق بلند بانگ دعوے تو بڑے اہتمام سے کیئے جارہے ہیںلیکن یہ اقدام تحصیل فتح جنگ کے عوام کیلئے سمجھ سے بالاتر دکھائی دیتا ہے کہ تحصیل فتح جنگ کے عمررسیدہ مردوخواتین کو کورونا ویکسین لگوانے کیلئے دور دراز کا سفر طے کر کے تحصیل جنڈ دانش سکول اور حسن ابدال شہر میں قائم کورونا ویکسین سنٹر پر رجوع کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے اس دوعملی سے یہ حقیقت بھی واضح ہوتی جارہی ہے کہ حکومت کے عوامی بہتری کے اعلانات اور فیصلوں کو پامال کرنے کی خاطر حکومتی ماتحت اداروں میں ہی منفی سوچ رکھنے والے عناصر سرگرم عمل ہوچکے ہیںکہ لوگوں کے اندر حکومتی اقدامات کے بارے میں نفرتوں کی جڑ کو مضبوط کیا جاسکے اس سلسلہ میں ایکس سروس مین تحصیل فتح جنگ کے صدر ملک محمد افضل بدڑہ،حاجی شیخ محمد یونس ،ملک قیوم اعوان ،ملک غلام فاروق بدڑہ نے وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزادر او روزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزیدخبریں