عمران مالیاتی خود مختاری کا سودا‘ ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگا رہے: احسن اقبال 

لاہور(نیوز رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان پاکستان کی مالیاتی خودمختاری کا سودا کر رہے ہیں۔ ایک بیان میں لیگی رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا حکومت سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کا ذیلی دفتر بنانے جا رہی ہے۔ ایسا قانون بنایا جا رہا ہے کہ سٹیٹ بینک، پارلیمنٹ یا حکومت کو نہیں بلکہ عالمی اداروں کو جوابدہ ہو گا۔ وزیراعظم کی جانب سے مالاکنڈ یونیورسٹی کے نئے بلاک کے افتتاح پر ردعمل دیتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا عمران خان ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگاتے ہیں اور ہم ہی کو باتین سناتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا عمران خان مان جائیں آپ کو حکومت چلانا نہیں آتی۔ آپ کی تیاری نہیں تھی، آپ نے قوم سے جھوٹ بولا تھا۔ عمران خان دنیا کے سامنے شفافیت کے مبلغ بنے ہوئے ہیں۔ جس دن حقائق کا لوگوں کو پتا چلے گا ملک سے بھاگ جائیں گے۔ حکومت نے کرونا ویکسین خریدنے کیلئے کیوں پیسے فراہم نہیں کئے؟۔ پاکستان واحد ملک ہے جو صرف عطیات پر کرونا ویکسین لے رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن