آرمی چیف کی تقریر ملکی سلامتی کے عمومی خدوخال کی تشریح ، فواد چوہدری 

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقریر ملکی سلامتی کے عمومی خدوخال کی تشریح ہے، دنیا کو امن کے اس نظریے کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کو سمجھنا ہوگا دنیا میں انتہا پسندانہ رویے کی گنجائش نہیں، پر امن جنوبی ایشیا سب کے مفاد میں ہے، برصغیر کے لوگ عالمی معیشت کی تشکیل نو کرسکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن