وزیرآباد(نا مہ نگار) نواحی علاقہ رسول نگر میں پیر سائیں سلیم عالم بالا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ انتقال کی خبر سن کر سینکڑوں مریدین رسولنگر پہنچے ۔پیر کا جنازہ بینڈ باجوں، ڈھول کی تھاپ اور شہنائیوں کی گونج پر اٹھایا گیا۔مریدین نوٹ نچھاور کرتے رہے، جنازہ گاہ تک جاتے ہوئے میت پر گل پاشی بھی کی گئی، انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ڈیرہ عبداللہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔موضع رسول نگر دریائے چناب کے کنارے روحانی شخصیت پیر سائیں سلیم نے اپنا درویش خانہ لگا رکھا تھا جہاں پر ملک کے دوردراز کے علاقوں سے عقیدت مند روحانی فیض سے مستفید ہونے کے لئے آتے تھے۔