ملتان (سپیشل رپورٹر) مٹوٹلی ڈاکخانہ خاص کے رہائشی رانا ممتاز ، ظفر حسین، مختیار احمد نے بتایا کہ پانچ ملزمان اللہ بچایا، صفدر حسین، غلام یسین، خضر حیات اور محمد عارف نے اڑھائی ماہ قبل ہمارے بھائی رانا الطاف حسین کو اغوا کرلیا تھا۔بعد میں بھائی کی نعش بوری میں ملی جس پر مقامی تھانہ پولیس شجاع آباد نے قتل کا مقدمہ درج کیا لیکن ایس ایچ او اور تفتیشی آفیسر مذکورہ ملزمان سے ملی بھگت کرکے ساز باز ہو گئے ہیں۔ انہوں نے آر پی او، سی پی او ملتان سے مذکورہ ملزمان کو فی الفور گرفتار ی کا مطالبہ کیا ہے ۔ بصورت دیگر سی پی او کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے۔
بھائی کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے بصورت دیگر دھرنا دینگے:رانا ممتاز ، ظفر حسین
Mar 20, 2021