این اے 249 کراچی سے ٹکٹ کا تنازعہ پی ٹی آئی رکن شہزاد اعوان مستعفی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کی نشست این اے 249 سے ٹکٹ دینے کے تنازع پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے استعفیٰ دیدیا۔ پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے اپنا استعفی اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو بھجوا دیا ہے۔ ملک شہزاد اعوان نے استعفیٰ این اے 249 سے امجد آفریدی کو ٹکٹ دینے پر دیا اور وہ سمجھتے ہیں پی ٹی آئی امیدوار امجد آفریدی حلقے میں غیر مقبول ہے۔ یہ سیٹ ہر حال میں جیت کر وزیراعظم کو تحفے میں دینی ہے اس لیے استعفیٰ دیا۔ دریں اثناء این اے 249 کراچی کے ضمنی الیکشن کیلئے 6 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ  پڑتال مکمل ہوگئی۔ پیپلزپارٹی کے وحید شاہ کے کاغذات نامزدی مستردکر دیئے گئے۔ پیپلزپارٹی کے قادر خان مندوخیل کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...