کارڈیالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر شہریار کے بیٹے ڈاکٹر مبین امریکہ میں انتقال کر گئے 

لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان کے مشہور کارڈیالوجسٹ پروفیسرڈاکٹر شہریاراحمد شیخ کے بیٹے ڈاکٹر مبین احمد شیخ امریکہ میںایک حادثے میں انتقال کر گئے ۔ان کا نمازہ جنازہ لاہور میں ادا کیا جائے گا ، جسد خاکی امریکہ سے جلد پاکستان لایا جائے گا ۔پروفیسرڈاکٹر شہریاراحمد شیخ کے بیٹے کی وفات کی خبر سن کر عزیز اوقارب سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر کی کثیر تعداد شاہ جمال میں واقع ان کی رہائش گاہ پہنچ گئی ۔ ڈاکٹر مبین احمد شیخ مرحوم بھی کارڈیالوجسٹ تھے اور امریکہ میںبوسٹن  میں اپنی پریکٹس کررہے تھے ۔ مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ اور دوبیٹے چھوڑے ،مرحوم کی عمر اڑتالیس برس تھی ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...