ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ’ن‘ ضلع سٹی اور ڈویژن کے زیر اہتمام گزشتہ روز احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس احتجاجی مظاہرہ میں مسلم لیگ ن ملتان سٹی شعبہ خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ لیگی خواتین احتجاجی بینرز اور کتبے اٹھا کر حکومت کے خلاف مسلسل نعرے بازی کرتی رہی۔ اس دوران لیگی خواتین نے علامتی طور پر سوکھی روٹی بھی اٹھائے رکھی جس پر چھینا چھٹی کے ذریعے ظاہر کیا گیا کہ غریب کے گھر ایک وقت کی روٹی بھی باقی نہیں ہے۔ مسلم لیگ ن خواتین کے احتجاجی کارکنان کی قیادت سٹی صدر بیگم سلطانہ شاہین جنرل سیکرٹری بیگم شاہین شفیق اور بیگم ثروت خان نے کی۔