انتظامیہ سوریج گندگی کے پاس جمعہ بازار لگادیئے اشیاء مہنگے داموں فروخت 

 ملتان (محمد محسن ریاض خان سے ) عوام کو سہولیات دینے کے نام پر قائم ہونے والے جمعہ بازار بھی عوام کے لئے زحمت بن گئے مارکیٹ سے مہنگے داموں سبزیاں‘ پھل بکنے لگے رمضان سے قبل شہر میں سجنے والے تمام جمعہ بازاروں میں غیر معیاری اور کم کوالٹی کی اشیاء دھڑلے سے مہنگے داموں فروخت ہونے لگیں انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی کی معاملہ پر مجرمانہ خاموشی ۔ملتان شہر میں عوام کی سہولیات کے لئے لگائے جانیوالے جمعہ بازاروں میں سہولیات کی کمی اور ناقص انتظامات پر شہری پھٹ پڑے سیوریج کے پانی اور گندگی کے ڈھیروں پر لگنے والے بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں عام مارکیٹ سے بھی زیادہ ہیں نوائے وقت کی جانب سے کئے گئے سروے میں شہری علی حسن اور محمد مشتاق نے بتایا کہ یہ بازار صرف نام کی حد تک سستے ہیں پیاز اوپن مارکیٹ میں 20 روپے کلو جبکہ یہاں 40 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں شہری محمد رمضان اور ارسلان الطاف نے کہا کہ سبزی کے ٹھیلے کے ساتھ سیوریج کا گندا پانی بہہ رہا ہے اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر 30 روپے ادرک اور لہسن 130 روپے کلو کی بجائے 200 روپے کلو  فروخت ہو رہے ہیں اسکے علاوہ گوبھی 60 کھیرا 80 آلو 40 روپے کلو فروخت کئے جا رہے ہیں شہری شفیق احمد اور جہانزیب نے کہا حکومت جمعہ بازاروں میں چیک اینڈ بیلنس رکھے اور اشیاء کو سستے کرنے کے ساتھ اچھی کوالٹی پر توجہ دیں۔

ای پیپر دی نیشن