گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) 19 مارچ 1940ء خاکسار تحریک کا ایک یادگار دن ہے۔ اس دن 313 خاکسار مجاہدین نے خاکسار کے فلسفے اوراصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے انگریز استعار سے ٹکر لی۔ جس میں مجاہدین کی ایک بڑی تعداد شہید یا زخمی ہوئی۔ یہ دن ہمیں عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک کے مرکزی راہنما اور قائد خاکسار تحریک کے معتمد خاص قاسم الکریم نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ علامہ عنایت اللہ خاں المشرقی جہاد فی سبیل اللہ کے دلدادہ ، غلبہ اسلام کے شیدائی اور آزادی وطن کے حامی تھے۔ خداداد ذہانت اور قابلیت کی بناء پر علم کی دنیا میں کم عمری میں ریکارڈ قائم کئے جو آج تک قائم ہیں۔ ان کا نصب العین اقتدار نہیں غلبہ اسلام اور خدمت خلق تھا۔
19 مارچ 1940ء خاکسار تحریک کا یادگار دن ہے: قاسم الکریم
Mar 20, 2021