لاہور(خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنمائو ں نے کہا ہے کہ بھارتی شہری کی جانب سے قرآن پاک میں تحریف کی ناپاک جسارت کی مذمت کرتے ہیں، ملعون کا امت مسلمہ سے کوئی تعلق نہیں، اس نے ذاتی شہرت کیلئے ناکام کوشش کی۔ ایسے نام نہاد مسلمان عالمی استعماری قوتوں کے آلہ کار بن کر سستی شہرت چاہتے ہیں۔ مگر وہ یاد رکھیں کہ انہیں اس دنیا میں بھی ناکامی ہو گی اور آخرت میں بھی ذلت و رسوائی ان کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے۔ مولاناعزیز الرحمن، مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین ، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا حافظ محمداشرف اور مولانا خالدمحمود نے کہا کہ مردود بھارتی شہری وسیم رضوی کی جانب سے قرآن پاک سے آیتیں نکالنے کی اپیل کرنے کی جسارت دین اسلام کیخلاف ہونیوالی عالمی سازشوں کا ایک حصہ ہے، جسے ہم اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ضرور ناکام بنائیں گے۔ ایسے دین فروش اسلام دشمن طاقتوں کے آلہ کار ہوتے ہیں جن کا مقصد مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا ہے۔ اس مردود سے پہلے سلمان رشدی اور تسلیمہ نسرین جیسے مرتد پہلے بھی اپنی خباثتوں کا اظہار کرتے رہے ہیں جنہیں امت مسلمہ نے متفقہ طور پر مسترد کر دیا۔
بھارتی شہری کی قرآن کریم میں تحریف کی جسارت قابل مذمت:مولانا عزیزالرحمن
Mar 20, 2021