گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی (سینئر نائب صدر خاکوانی کلاتھ مارکیٹ ہمایوں پرویز بٹ نے کہا ہے کہ خاکوانی کلاتھ مارکیٹ کے تاجروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کیا جارہا ہے اور ہماری تیسری نسل ظلم و انصافی کا شکارہے مالکانہ حقوق نہ ملنے کی وجہ سے تاجر اصل قیمت سے بھی زیادہ دے چکے ہیں حکومت، ڈی سی گوجرانوالہ اور سی اوکارپوریشن اس مسئلے کے حل پر غور کریں اور خاکوانی مارکیٹ کے تاجروں کو مالکانہ حقوق دلانے کے لئے اپناکردارا دا کریں۔ انہوںنے کہا کہ خاکوانی کلاتھ مارکیٹ کے تاجروںنے ہی اس مارکیٹ کو آباد کیا اور اس جگہ کی ویلیو بڑھائی لیکن افسوس کہ دیگر اضلاع میں اس قسم کی کارپوریشن لینڈز کی فروخت کی مثالیں ہونے کے باوجود گوجرانوالہ میں یہ مسئلہ جوں کاتوں ہے ا۔ ، ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ بعض عناصر نہیں چاہتے کہ کلاتھ مارکیٹ بورڈ کے الیکشن کا انعقاد ہو ، ان عناصر نے دس سال سے الیکشن کو کھٹائی میں ڈالا ہوا ہے موجودہ رجیم مکمل طور پر غیر قانونی ہے اور بدنیتی سے قابض ہے ،ہم ان لوگوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ فہرستیں تیار اور انتظامات حتمی مراحل میں ہیں کلاتھ مارکیٹ بورڈ کا الیکشن ہر صورت میں کرایاجائے گا اور شکست کے خوف میں مبتلا ٹولے کو الیکشن سے کسی صورت بھاگنے نہیں دیا جائے گا ۔
حکومت خاکوانی مارکیٹ کے تاجروں کو مالکانہ حقوق دلائے:ہمایوں بٹ
Mar 20, 2021