جشن بہاراں , گوگل نے ڈوڈل پر پھول سجالئے

Mar 20, 2021 | 13:01

ویب ڈیسک

دنیا بھر میں بہار کی آمد پر سرچ انجن گوگل بھی اپنے ڈوڈل کو پھولوں سے سجا کر نوروز کا جشن منارہا ہے، نوروز تین ہزار سال پرانا قدیم ترین تہوارہے۔اسے ہر سال  کی طرح منایا جاتا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق جہاں پاکستان سمیت دنیا بھر کے کئی ملکوں میں موسم بہارکے استقبال کےلئے آج نوروز کا تہوار منایا جارہا ہے، وہی گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل بھی پھولوں سے سجالیا ۔اقوام متحدہ نے بھی نوروز منانے والے ممالک سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے رنگ برنگ پھولوں بھری تصویر ٹوئیٹ کردی۔

مزیدخبریں