ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو سے ایرانی ہم منصب جواد ظریف نےملاقات کی ہے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق استنبول میں دولما باہچے محل میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ملاقات میں ترکی کی قومی خفیہ سروس ایم آئی ٹی کے سربراہ حقان فدان بھی موجود تھے۔
ترک وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات
Mar 20, 2021 | 13:58