وزیراعظم کو ویکسین لگنے سے پہلے کورونا ہوا ہوگا: ڈاکٹر عبدالباری

کراچی کے  انڈس ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر عبدالباری  نے کہا ہے  کہ وزیراعظم کو ویکسین لگنے سے قبل ہی کورونا ہوا ہو گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویکسین لگانے کے بعد کورونا مثبت نہیں آتا، وزیراعظم کو ویکسین لگنے سے قبل ہی کورونا ہوا ہو گا, وزیراعظم کا یقینا 5 سے 7 روز قبل کورونا کا ایکسپوژر ہوا ہوگا اس لیے اب ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ویکسین لگنے کے 2 سے 3 ہفتوں کے بعد اینٹی باڈیز بنتی ہیں اسی لیے چینی ویکسین کی دو ڈوز لگائی جاتی ہیں تاکہ اینٹی باڈیز زیادہ بنیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ وزیراعظم کو علامات بہت کم ہوں گی، کیونکہ وہ خود کو فٹ بھی رکھتے ہیں اور آنے والے دنوں میں ویکسین کی وجہ سے ان کی اینٹی باڈیز بھی بننا شروع ہو جائیں گی.

ای پیپر دی نیشن