موٹروے زیادتی کیس: ملزمان کو سزائے موت سنا دی گئی

Mar 20, 2021 | 17:33

ویب ڈیسک

لاہور میں موٹروے پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو سزائے موت سنا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل موٹروے زیادتی کیس کی سماعت مکمل ہوئی تھی، انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ کیمپ جیل میں فیصلہ سنانے کے لیے پہنچے تو دونوں ملزمان بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

عدالت نے مقدمہ میں 37 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے۔ گواہوں میں متاثرہ خاتون اور مقدمہ مدعی کا بیان بھی قلمبند کیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ موٹروے زیادتی کیس کے ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا کو سزائے موت سنائی جاتی ہے۔ 

یاد رہے کہ چند روز قبل مقدمہ میں ملوث ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا کے 342 کے بیان پر وکلا کی جرح مکمل ہو گئی تھی۔

 اس کیس کے چالان میں کُل 37 گواہوں کے بیانات شامل کیےگئے تھے ، 200 صفحات پر مشتمل چالان چند روز قبل پیش کیا گیا تھا ۔

عدالت نے دونوں ملزمان  عابد ملہی اور شفقت کو سزائے موت سنادی ہے، دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزا  کے ساتھ 50،50 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔

مزیدخبریں