اتحاد و اتفاق اور سینئر ساتھیوں کی مشاورت سے انٹرا ہارٹی الیکشن میں حصہ لیں گے۔ شیخ نعمت اللہ فوکل پرسن تحریک انصاف فرانس 

پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) دوستوں، ساتھیوں کی مشاورت سےانٹرا پارٹی الیکشن میں بھرپور حصہ لینگے، پارٹی کے مخلص ، نظریاتی اور ہم خیال دوستوں سے رابطہ میں ہیں انشاء اللہ ،اتفاق و اتحاد اور سینئر ساتھیوں کی سرپرستی میں محترم بھائیوں کے ساتھ مل کر الیکشن میں حصہ لیں گے اور اللہ کی رحمت سے جیتیں گے ، ان خیالات کا اظہار فوکل پرسن(انصاف ٹائیگرز)فرانس شیخ نعمتﷲ نے کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہیں ، اور اوورسیز میں تحریک انصاف کو مضبوط بنانا ہمارا مشن ہے۔ موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ PDM سیاسی بھگوڑوں کا ٹولہ ہے جس میں مفرور، اشتہاری لیڈر شامل ہیں ان کو عوامی مفادات سے کوئی سروکار نہیں ان کا مشن صرف اور صرف اپنے اور اپنے خاندانوں کا دفاع کرنا ہے یہ لوگ عمران خان کی حکومت گرانے نکلے مگر خود ہی گرگئے۔ اب عوام باشعور ہوچکی ہے اور یہ چور لٹیرے لیڈر سن لیں کہ بھگوڑوں اور لٹیروں کی ملکی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ہے، عوام کو بخوبی علم ہے کہ پی ڈی ایم کے مفرور،اشتہاری لیڈر لوٹی ہوئی قومی دولت پر عیاشیاں کررہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن