اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے 48ویں اجلاس کے لئے آفیشل ترانہ لانچ کر دیا گیا ہے جس کا تھیم "اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور تفرقے میں مت پڑو" رکھا گیا ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے آفیشل ترانے کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ وفا قی وزیر خا رجہ شاہ محمود قر یشی ،وفا قی وزیر اطلا عات و نشر یا ت فواد چو دھری نے مشترکہ طور تر انہ لا نچ کیا ۔تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ او آئی سی کا آفیشل ترانہ لانچ کیا جا رہا ہے، ترانہ جمیل الدین عالی نے لکھا ہے، ہم نے ترانے کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور مدد لی ہے، دنیا میں ٹیکنالوجی بہت جدت اختیار کرچکی ہے، ترانے میں مختلف زبانوں کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ پہلے سے زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے، مسلم امہ کو اس وقت بہت سے مسائل درپیش ہیں، امت مسلمہ کے رہنما 23 مارچ پریڈ میں بھی شریک ہوں گے۔انہو ں نے مزید کہا کہ چند ماہ میں پاکستان دوسری مرتبہ امت مسلمہ کی میزبانی کر رہا ہے، او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے وزارت اطلاعات کی بہت کاوشیں ہیں، ہم نے دعوت دی ہے جتنے مہمان تشریف لا رہے ہیں وہ پاکستان کی پریڈ میں شرکت کریں۔واضح رہے کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کا 48ویں اجلا س 22 اور 23 کو اسلام آباد میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا موضوع'' اتحاد، انصاف اور ترقی کے لئے شراکت داری'' ہے۔وزیر اعظم عمران خان اجلاس کی افتتاحی نشست سے اہم خطاب کریں گے۔اجلاس میں خصوصاً فلسطین اور جموں و کشمیر سمیت اہم امور کے ایجنڈے پر خطاب کے علاوہ اسلام مخالف پروپیگنڈے سے نمٹنے، کورونا وباء سے نجات اور امن و سلامتی، اقتصادی ترقی، ثقافتی و سائنسی تعاون اور اسلامی تعاون تنظیم کے کردار میں نئی روح پھونکنے جیسے اہم ترجیحات پراظہار خیال کیا جائے گا۔
اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 48ویں اجلاس کیلئے آفیشل ترانہ لانچ
Mar 20, 2022