او آئی سی اجلاس کی آڑ میں عدم اعتمادکاالتوا ء ہونے پرردعمل تو آئیگا:ترجمان بلاول

Mar 20, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقار علی بدر نے بیان میں کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے اگر او آئی سی اجلاس کی آڑ میں عدم اعتماد کی تحریک کو التوا کا شکار کیا تو ردعمل تو آئے گا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری او آئی سی کے خلاف نہیں بلکہ او آئی سی کی آڑ میں تحریک عدم اعتماد سے حکومت کے فرار کے خلاف ہیں، او آئی سی میں نئی روح پھونکنے والی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی ہے، بلاول بھٹو کے نانا نے تنظیم تعاون اسلامی کو پہچان دی، عمران خان اسپیکر قومی اسمبلی سے ساز باز کرکے او آئی سی کانفرنس کی آڑ میں تحریک عدم اعتماد کے معاملے کو اپریل تک ٹالنا چاہتے ہیں، عمران خان کو اپریل فول نہیں منانے دیں گے، مارچ میں ہی تبدیلی کا جنازہ اٹھے گا بصورت دیگر دمادم مست قلندر ہوگا، تحریک عدم اعتماد ایک جمہوری و آئینی حق ہے، کسی بھی چیز کی آڑ لے کر ہم سے دستوری حق نہیں چھینا جاسکتا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ایجنڈا صرف اور صرف پاکستان ہے، غیرملکی ایجنڈے کی باتیں کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہیں۔

مزیدخبریں