اسلام آباد(خبر نگار )اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کا 48واں دوروزہ اجلاس 22اور 23مارچ کو پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہو گا، پارلیمنٹ ہاوس کی عمارت کو اجلاس کے لئے سجا دیا گیا ہے جبکہ شاہراہ دستور سمیت اسلام آباد کی تمام اہم شاہراہوں پر شرکاء کے لئے خیر مقدمی بینرز آویزاں کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، پارلیمنٹ ہاوس میں خصوصی راہداریاں بنائی گئی ہیں جن کے ذریعے شرکاء کانفرنس ہال تک جائیں گے ، ،قومی اسمبلی کے ہال اور کمیٹی رومز میں نئے کارپٹ بچھادیاگیافرشوں پرنئے ٹائلزلگادیئے گئے نئے فرنیچرز کمیٹیوں میں رکھ دیاگیا،پارلیمنٹ ہاو س میں سکیورٹی کیمروں کا نیانظام لگادیاگیا،استقبالیہ بینرز،شاہراہ دستور کو سجانے کا کام تیزی سے جاری ہے رنگ برنگ کے پھولوں کو مختلف ڈیزائن میں شاہراہ کے درمیان رکھ دیاگیاہے ،پارلیمنٹ ہائوس کے چاروں اطراف میں قومی پر چموں کی بہار ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل(سی ایف ایم)کا 48واں اجلاس 22-23مارچ کو اسلام آباد میںاتحاد، انصاف اور ترقی کے لیے شراکت داری کی تعمیرکے موضوع پر منعقد کیاجائے گاپارلیمنٹ ہاوس میں تازین وآرائش کاکام مکمل ہوگیاہے پارلیمنٹ ہاو س میں سفیدی اور دروازوں کونیارنگ دے دیاگیا،پرانے فرش اکھاڑ کرنئے فرش ڈال دیئے گئے،قومی اسمبلی کے ہال اور کمیٹی رومز میں نئے کارپٹ بچھادیاگیانیا فرنیچرز کمیٹیوں میں رکھ دیاگیا،پارلیمنٹ ہاو س میں سکیورٹی کیمروں کا نیانظام لگادیاگیا،استقبالیہ بینرز،مہمانوں کے لیے خصوصی راہ داریاں بنادی گئی ہیں رہنمائی کے لیے بورڈ آویزیں کردیئے گئے ،مہمانوں کوخوش آمدید کہنے کہنے کے لیے بھی بورڈز لگادیئے گئے۔شاہراہ دستور کو سجانے کا کام تیزی سے جاری ہے رنگ برنگ کے پھولوں کو مختلف ڈیزائن شاہراہ دستور کے درمیان رکھ دیاگیاہے ،پارلیمنٹ ہائوس کے چاروں اطراف میں قومی پر چموں کی بہار ہے۔مہمانوں کوخوش آمدید کہنے کے لیے بھی بینرز لگائے جارہے ہیں ۔