شکر گڑھ (نامہ نگار) بھارتی ریاست چندی گڑھ کے جسٹس ہرسمرن سنگھ نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ دربار صاحب کرتار پور پہنچے۔ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے عملے نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ مہمانوں کو روایتی سروپا اور تحائف بھی پیش کیے گئے۔ جسٹس ہر سمرن سنگھ کے والد نے تقسیم سے پہلے ضلع چکوال میں اپنا گاؤں یاد کیا۔ دربار انتظامیہ کی طرف سے بزرگ شہری کو یقین دلایا گیا کہ اگر وہ واہگہ بارڈر کے راستے ویزہ لے کر پاکستان آئیں گے تو انہیں آبائی گاؤں جانے کی سہولت فراہم کریں گے۔ دریں اثنا سو سے زائد یاتری دربار کرتار پور پہنچے، ماتھا ٹیکا، رسومات اور عبادات میں شرکت کی۔ لنگر کھایا اور واپس بھارت روانہ ہوگئے۔
700 یاتریوں ، چندی گڑھ کے جسٹس ہرسمرن نے دربار صاحب کا دورہ کیا
Mar 20, 2022