اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہاکہ بلاول کا یہ کہنا کہ وہ او آئی سی کا اجلاس اسمبلی میں نہیں ہونے دیں گے کا مطلب یہ ہے کہ ملک کے مفاد پر یہ اپنے ذاتی مفاد کو ترجیح دے رہے ہیں۔ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر مملکت نے کہا کہ بلاول ایسا بیان دے کر کونسی بیرونی قوت کو خوش کرنا چاہتے ہیں؟ وزیر مملکت نے کہا کہ 57 ممالک کے وزرا خارجہ پاکستان آرہے ہیں جس سے پورے دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہوگا۔