محکمہ فشریز کے اعلیٰ افسروں کی گوادر ساحل پر پیٹرولنگ ، غیر قانونی ٹرالرنگ کے خاتمے کا عزم 


گوادر (بیورو رپورٹ) سیکرٹری فشریز بلوچستان بابر خان، ڈی جی فشریز طارق رحمان ، اے ڈی فشریز جیونی لال بخش ، انسپکٹر  زاہد عابد اور پیٹرولنگ ٹیم کے ساتھ  کوادر ساحل پر گشت کیا۔سیکرٹری  فشریز نے کہا کہ غیر قانونی ٹرالنگ اور آبی حیات کی نسل کشی کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں  نے کہا کہ وہ ساحل بلوچستان کو ٹرالرز سے صاف کریں گے۔انہوں نے کہا  کہ وہ اور اس کی ٹیم ساحل بلوچستان میں غیر قانونی ٹرالنگ اور آبی حیات کی نسل کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گے  ساحل بلوچستان کو  ٹرالرز مافیا سے پاک کرنے کے لیے  فشریز نے پیٹرولنگ کا سلسلہ بڑھا دیا ۔

ای پیپر دی نیشن