اسلا مو فو نیا کیخلاف کو شش رنگ لے  آئیں دنیا نے پاکستان کا مو قف مان لیا

کوئٹہ (اے پی پی )سنیئر صوبائی وزیر خزانہ نورمحمددمڑ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کی قرارداد منظور کرنے پر وزیر اعظم عمران خان، پاکستانی قوم اور پوری امت مسلمہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کے خلاف وزیر اعظم عمران خان کی کوششیں رنگ لے آئیں اور بالآخر دنیا نے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان کا موقف تسلیم کرلیا جس پر وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی قوم خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اس سلسلے میں وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ امت مسلمہ کے لیڈر ہیں جنہوں نے مسلمانوں کا مقدمہ عالمی فورمز پر موثر انداز میں لڑا ہے اور مسلمانوں کے ساتھ عالمی سطح پر ہونے والی زیادتیوں کے خلاف بھر پور آواز اٹھائی اور یہی وجہ ہے کہ  عالمی برادری نے پاکستان کے اصولی موقف کو تسلیم کرلیا جو پوری قوم کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جس انداز میں کشمیر کا مقدمہ عالمی فورمز پر لڑا ہے اسکی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

ای پیپر دی نیشن