کراچی (پی پی آئی)پاکستانی فلم و ٹی وی کی سینئیر اداکارہ و میزبا ن ثمینہ پیرزادہ کا کہنا ہیکہ ریٹنگ کیلئے ڈراموں میں خواتین پر تشدد کو معمول بنانا بند کریں۔ثمینہ پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈراموں میں خواتین پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ثمینہ پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ڈراموں میں خواتین کے خلاف تشدد دکھانے کا الزام صرف اداکاروں پر ہی نہیں بلکہ ڈرامہ بنانے میں شامل ہر فرد پر ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اس تصور کو روکنا ہوگا کہ اگر سین میں خاتون کو تھپڑ مارا جائے تو ڈرامے کی ریٹنگ میں اضافہ ہوگا۔سینئیر اداکارہ و میزبا ن ثمینہ پیرزادہ نے یہ بھی کہا کہ تشدد سے نہیں بلکہ ڈرامے کے مواد سے ریٹنگ میں اضافہ ہوتا ہے۔
ریٹنگ کیلئے ڈراموں میں خواتین پر تشددکرنا بند کریں، ثمینہ پیرزادہ
Mar 20, 2022