انقرہ (نیٹ نیوز) ترکی میں یورپ اور ایشیا کو ملانے والے دنیا کے سب سے لمبے پل کا افتتاح کر دیا گیا۔ ترکی کا کیناکیلے پل 1915ء میں تعمیرکیا گیا تھا، جسے ترکی اورجنوبی کوریا کی کمپنیوں نے دوبارہ بنایا ہے۔ ترکی اور جنوبی کوریا کے وزرائے اعظم نے مشترکہ طور پر پل کا افتتاح کیا۔ دنیا کے سب سے لمبے سسپینشن پل کی تعمیر پر 2.8 بلین ڈالرز کی لاگت آئی ہے۔ کیناکیلے پل کی لمبائی 4.6 کلومیٹر ہے اور اس کی تعمیر کا کام 2017ء میں شروع کیا گیا تھا۔ پل کی تعمیر میں 5ہزار ورکرز نے حصہ لیا۔ پل کی تعمیرکے بعد اناطولیہ سے ترکی کے یورپ میں واقع علاقے گیلی پولی کا گھنٹوں پر مشتمل سفر اب 6 منٹ میں طے کیا جا سکے گا۔
لمبے پل کا افتتاح
ترکی میں یورپ اور ایشیا کو ملانے والے دنیا کے لمبے پل کا افتتاح
Mar 20, 2022