تعویز دھاگے پر جھگڑا : رینالہ خورد کی خاتون نے دیور کے 2 بچے نہر میں پھینک دیئے 

Mar 20, 2022

رینالہ خورد+اوکاڑہ (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) خاتون نے دو نو عمر بھائیوں کو نہر لوئر باری دوآب میں پھینک دیا پولیس نے بچوں کی برآمدگی کے لیے ملزمہ کی نشاندہی پر 4 جی ڈی گاؤں کے قریب ریسکیو آپریشن  شروع کروا دیا۔ اسلام پورہ کی رہائشی خاتون شکیلہ بی بی نے دو نو عمر بھائیوں کو نہر لوئر باری دوآب میں پھینک دیا۔ملزمہ کا ابتدائی تفتیش میں اقبال جرم کر لیا پولیس نے تفتیش شروع کردی ملزمہ نے اپنے ہی دیور زاہد اقبال کے 7 سالہ بیٹے جواد اور پانچ سالہ حماد کو دیرینہ دشمنی کی بنا پر نہر میں پھینکا ۔محلہ اسلام پورہ میں شکیلہ نامی خاتون کا اپنے جیٹھ جیٹھانی سے تعویز دھاگا کروانے کے معاملے پر اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ گزشتہ روز بھی گھر میں جھگڑا ہوا۔   بچوں کو اختر آباد کے قریب سے گزرنے والی نہر میں پھینک دیا، جس سے دونوں بچے ڈوب گئے۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ارسلان نے شکیلہ بی بی کو گرفتار کر لیا۔ ریسکیو کی ٹیم ڈوبنے والے بچوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن کر رہی ہے۔ ڈی پی او فیصل گلزار نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ریسکیو انچارج ظفر اقبال کے مطابق ملزمہ کی نشاندہی پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں