حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)محلہ جیلانی پورہ میںپروین بی بی زوجہ محمد رفیق اہلخانہ کے ہمراہ سیالکوٹ گئی ہوئی تھی کہ نامعلوم افراددروازوںکے کنڈے کاٹ کر گھر میں داخل ہوئے اور پانچ لاکھ روپے نقدی، موبائل فونز، کپڑے ،پرفیوم ودیگر سامان چراکر رفو چکر ہوگئے جبکہ پریم کوٹ میں ناصر جاوید ولد محمد خان نے حویلی میں مال مویشی پال رکھے تھے، گزشتہ رات چور دوبھینسیں، تین گائے اور ایک کٹا کھول کرلے گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
حافظ آباد:چور گھر سے 5لاکھ روپے، موبائل فونز،سامان لے گئے
Mar 20, 2022