گوادر(بیورو رپورٹ)بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس ( بیوگا) گوادر کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس جدید ہائی سکول میں آرگنائزر حاجی قادر جان کی زیر صدارت ہوا، جس میں بیوگا گوادر کے ڈپٹی آرگنائزر نادل صالح ترجمان طارق محمود پریس سیکرٹری حسین اکبر و دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں بیوگا کی اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ اور 25 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس کے حصول کے لیے اب تک کی جدوجہد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 22 مارچ کو صبح 11 بجے جدید ہائی سکول گوادر میں جلسہ ہوگا ۔
بیوگاگوادر کا اجلاس ،22مارچ کو جلسے کا فیصلہ
Mar 20, 2022