کوہلو ( نامہ نگار ) پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ میر جلیل مری نے سندھ ہاؤس اسلام آباد پر پی ٹی آئی کارکنوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمران حواس کھو بیٹھے ہیں ۔ اقتدار جاتے ہوئے واضح نظر آرہا ہے جس کی وجہ سے وہ حواس باختہ ہوکر اوچھی حرکتوں پر اتر آئے ہیں تبدیلی سرکارکو چاہیئے کہ وہ ہوش کے ناخن لے ورنہ ان کو پاکستان تو کیا دنیا کے کسی بھی کونے میں رہنے کی جگہ نہیں ملے گی ۔حکمران جان بوجھ کر ملکی حالات کو خرابی کی طرف دھکیل رہے ہیں جن کی ان کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور عوام کو اشتعال دلانے کے لئے اس قسم کی حرکتیں کی جارہی ہیں جس کی اجازت ان کو وطن عزیز کے عوام ہرگز نہیں دینگے اور جلد ہی سلیکٹڈ حکومت سے قوم کو چھٹکارا ملے گا۔