اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سیدنیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ چھوڑوں گا نہیں والا عمران خان پی ٹی آئی اور اتحادی ممبران کے چھوڑ جانے کے بعد وزیراعظم کا جواز کھو بیٹھا ہے پی ٹی آئی کے مزید ممبران کی بڑی تعداد الگ ہونے کے خوف سے تباہی سرکار ازخود بنی گالا میں نظر بند ہوگئی ہے ،نیئربخاری نے کہا ہے کہ معاشی تباہی کے ذمہ داران کو انصاف کے ساتھ محاسبے کا پورا یقین ہو گیا ہے اور عوام الناس کے غیض و غضب کا سامنا کرنے کی ہمت نہ رکھنے والوں کو چھپنے کی جگہہ نہیں ملے گی نالائق وزیراعظم کی ناائل قانونی ٹیم ابہام پھیلا رہی ہے اعلی عدلیہ آئین میں درج وضاحت اور صراحت سے درج معاملات پر حکومتی ریفرینسز واپس پارلیمنٹ کو بھجوائے گی ۔
نیئر بخاری