حکومت بوکھلاہٹ کا شکار‘ وزیراعظم کا جانا نوشتہ دیوار سید جمیل بخاری

مونڈکا( نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین و سابق وزیر اعظم کی احتساب عدالت سے باعزت بری ہونے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید جمیل شاہ بخاری نے اپنے ڈیرے پر مٹھائی تقسیم کی اس موقع پر مدثر علی خان بلوچ،سید بلال شاہ بخاری ،سید سرفراز بخاری،سید خلیل شاہ بخاری ،عاشق وڈانی،کاشف وڈانی،اللہ بخش رند بلوچ،امجد خان میرانی،سردار محمد خان لغاری،اور ساجد چانڈیو نے بھی شرکت کی اس موقع پر ایک قرارداد کے ذریعے سندھ ہاوس اسلام آباد پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے عمران خان کا جانا نوشتہ دیوار ہے عمران خان سے کھلی بغاوت کرکے حق کی آواز بلند کرنے والے ارکان اسمبلی کو قرارداد میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...