حکومت آخری ہچکیاں لے رہی‘ لیگی کارکن اسلام آباد جانے کیلئے تیار: رانا یوسف

Mar 20, 2022

نورشاہ گیلانی(نامہ نگار) عبدالرحمن خان کانجو کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے کارکنان ڈی چوک کیلئے تیار ہیں۔حکومت آخری ہچکیاں لے رہی ہے۔مہنگائی، بد امنی، بے روز گاری کی وجہ سے عوام شدید مسائل سے دو چار ہے آمرانہ پالیسیوں کی وجہ سے تحریک انصاف کو اندرونی بغاوت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔عدم اعتماد کامیاب ہوتی دیکھ کر حکومت بوکھلا ہٹ کا شکار ہے۔ ان خیالات کا اظہار رانا یوسف علی خان جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن حلقہ این اے 160 نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

مزیدخبریں