تحریک عدم اعتماد کسی صورت کامیاب نہیں ہو گی: ماہر علم نجوم

ملتان (سپیشل رپورٹر)ملک کے معروف اور مستند ماہر علم نجوم ڈاکٹر عمر فاروق  نے کہا ہے کہ  علم نجوم کی روشنی اور ستاروں کی چال، روشنی میں آج (20 مارچ) شام 5 بجکر 40 منٹ پر سورج اپنی پوری طاقت دیگر ستاروں  زہرہ، مریخ اور زحل سے اپنی طاقت شئیر کرنا شروع کر دے گا  جس سے ملک کے موجودہ سیاسی صورتحال اور حالات وزیر اعظم عمران خان کے حق میں تبدیل ہونا شروع ہو جائیں گے جس کے باعث  وزیر اعظم عمران خان کی موجودہ پوزیشن طاقتور ہونی شروع ہو جائے گی جس کے تحت اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پیش کردہ تحریک عدم اعتماد کسی صورت کامیاب نہیں ہو گی جبکہ چوہدری برادران اور کئی دوسرے  سیاسی لوگ اس وقت سیاسی خود کشی کرچکے ہونگے ان کو اپنی غلطی کا احساس ہونا شروع ہو جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن