سیاست کو تجارت اورکاروبار بنانیوا لے قو م کے خیر خواہ نہیں: اکبر نقشبندی

Mar 20, 2022

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ مفاد پرستوں نے ضمیرخرید نے کی منڈی لگا رکھی ہے،سیاست کو تجارت اورکاروبار بنانیوا لے قو م کے خیر خواہ نہیں،ملک میں افراتفری و بے یقینی ہمارے گناہوں کا نتیجہ ہے،مصائب و مشکلات سے نجات کیلئے اللہ کریم کی طرف رجوع کرنا ہوگا،احکامات الٰہی سے بغاوت کرکے امت مسلمہ پریشانیوں میں کھو چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ،مفتی غلام نبی جماعتی،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،مفتی محمد کریم خان،مفتی محمد حسیب قادری،ارشد جاوید مصطفائی،قاری خالد محمود کیلانی،صاحبزادہ عثمان علی جلالی،حافظ عدیل عارف،عمر سلیم گجر،علامہ محمد عمر صدیقی،حاجی غلام فرید کیلانی اور دیگر نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ نفرت اور جھوٹ کی سیاست نے اخلاقی اقدار کو مسخ کردیا ہے،کل تک چور ڈاکو کہنے والے آج ایک دوسرے کے وکیل بن گئے ہیں،تحریک عدم اعتماد کا نتیجہ کچھ بھی ہو مگر بلیک میلنگ مفاد پرستی اور خود غرضی کی بدبو دار سیاست بے نقاب ہوگئی ہے،اقتدار کے بھوکوں کے نظریات ہیں نہ اصول،عوام کا سیاستدانوں پر سے اعتماد ختم ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں