پنجابی کلچر ہماری پہچان ہے : ساقی جاوید بھٹی

 بھکھی(نمائندہ نوائے وقت) پنجابی کلچر ہماری پہچان ہے اور مظبوط قومیں اپنی پہچان کو زندہ رکھتی ہیں پنجاب حکومت نے صوبے کی ثقافتی پالیسی جاری کر کے احسن اقدام کیا ہے ان خیالات کا اظہار پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے تقریب کے دوران نجی کالج کے پرنسپل ساقی جاوید بھٹی نے میڈیاسے گفتگو کرتے کیا تقریب میں طلبا و طالبات کیلئے کھیلوں کے مقابلوں کے علاوہ پنجاب کلچر کے حوالے سے مختلف پروگرام بھی پیش کئے گئے انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات کے انعقاد کا مقصد ہے کہ نوجوان مثبت سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اپنے تعلیمی عمل کو بھی احسن طریقے سے جاری رکھ سکیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...