فاروق آباد روڈ کو دو رویہ اور کشادہ کیا جائے: چوہدری طاہر مجید

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ فاروق آباد سنگل روڈ کو لوگوں نے خونی روڈ قرار دے دیا ہے اس روڈ پر آئے روز ٹریفک کے خونی حادثات میں درجنوں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور سینکڑوں کی تعدا دمیں افرا دحادثات میں زخمی ہو کر اپاہج ہو چکے ہیں نوائے وقت کے زیر اہتمام ایک سروے میں انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئر مین چوہدری طاہر مجید نے اظہار خیال کرتے کہا کہ اس روڈ پر متعدد آئل ڈپو موجودہے اور وہاں سینکڑوں کی تعداد میں آئل ٹینکروں کی آمدورفت ہو تی ہیں جبکہ سرگودھا سے آنیوالے بجری کے ڈمپر بھی اسی سڑک سے تیز رفتاری سے گزرتے ہیں جہاں ڈرائیورز کی غفلت اور لاپرواہی سے آئے روز خونی حادثات رونما ہو رہے ہیں اس حلقے کے ارکان اسمبلی نے سڑک کو دو رویہ بنانے کے وعدے کیے مگر الیکشن میں کامیابی کے بعد بھول جاتے ہیں انہوں نے وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجا ب، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری مواصلات سے مطالبہ کیا کہ فاروق آباد روڈ کو دو رویہ اور کشادہ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن