شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی جس میں پیپلز پارٹی کا کردار کلیدی ہے ہم سازشوں پریقین نہیں رکھتے جمہوری جدوجہد کے تحت سیاسی امور کو نمٹانا ہمارا اصولی موقف و نظریہ ہے، پیپلز پارٹی جب بھی وفاق میں برسر اقتدار آئی تو عام پاکستانی کی بہتری کیلئے مثالی سے اقدامات اٹھائے اور آج بھی سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کررہی ہے یہ پاکستان کے متوسط درجہ اور حالات کی چکی میں پسے ہوئے لوگوں کی جماعت ہے، اپنے ایک بیان میں چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا کہ ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں اور جمہوریت کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے اورجمہوریت کی آبیاری کیلئے اپنے نوجوان لیڈر چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا بھر پور ساتھ دیں گے، پاکستان کے مسائل کاواحد حل جمہوریت کو طاقتور کرنے میں ہے۔
جمہوریت پسند لوگ ‘ سازشوں پریقین نہیں رکھتے :منیر قمر واہگہ
Mar 20, 2022