شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنمائوں کی کردارکشی سے حکومت اب عوام کو زیادہ دیر تک بیوقوف نہیں بناسکے گی پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور وہ کسی بھی غیر جمہوری اقدام کا نہ کبھی حصہ تھی اور نہ ہی آئندہ بنے گی آج پیپلزپارٹی کا بیانہ تمام اپوزیشن جماعتوں کا بیانہ بن چکا ہے انہوںنے کہاکہ حکومت عوام کا اعتماد کھونے کے بعد اب پارلیمان کا اعتماد بھی کھونے جارہی ہے جس سے بوکھلا کر وزیراعظم عمران خان غیر اخلاقی زبان کا استعمال کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر پارٹی عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعدادبھی موجودتھی۔