راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پی ڈی ایم ضلع راوالپنڈی کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میںمسلم لیگ( ن)،جے یو آئی، جے یو پی سمیت اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں نے شرکت کی، جے یو آئی ضلع راولپنڈی کے ضیاء اللہ خان نے بتایا کہ ملک ابرار،حاجی فاروق،سردار نسیم،ڈاکٹر ضیاء الرحمان،ارشد عباسی ، زبیر عباسی، حافظ حسین احمد اور ضیاء اللہ نے شرکت کی، اجلاس میں مہنگائی مارچ سمیت دیگر سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 24 مارچ کو مری روڈ پر تمام جماعتیں مشترکہ ریلی نکالیں گی اور25 مارچ کو اسلام آباد کی طرف ریلی بارے اہم فیصلے کئے گئے،اجلاس میں حکومتی غنڈہ گردی کا ہر سطح پر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔