کرونا ،2اموات ، مثبت کیسز شرح 1.23فیصد رہ گئی،1857مریض شفا یاب

اسلام آباد (خبر نگار) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 2 کرونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ 483 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید ایک ہزار 857 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 23 فیصد ریکارڈ کی گئی۔کرونا وائرس کے 15 ہزار 712 زیرِ علاج مریضوں میں سے 503 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 14 لاکھ 75 ہزار 473 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیںگزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا وائرس کے مزید 39 ہزار 67 ٹیسٹ کئے گئے، جبکہ اب تک کل 2 کروڑ 71 لاکھ 12 ہزار 283 کرونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...