راولپنڈی (جنرل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی سٹی کے صدر راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ تعلیم ، ہنر مندی اور خواندگی کی شرح کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ان شعبوں کیلئے نئے مالی سال کے بجٹ میں زیادہ فنڈز مختص کئے جائیں گے ۔ وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی قیادت میں ہماری حکومت صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں تمام سہولیات پہنچا رہی ہے اور اساتذہ کرام کو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت دے کر ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کیا جا رہاہے ۔