شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان بھر میں ایک مرتبہ پھر ڈیزل کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے۔ اکثر پٹرول پمپوں میں ڈیزل کی ترسیل میں شدید کمی کے باعث گڈز ٹرانسپورٹ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ گندم کی کٹائی کیلئے استعمال ہونے والی مشینری کو بھی ڈیزل نہ ملنے کے باعث مشکلات پیش آسکتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی جبکہ اسکے برعکس انٹرنیشنل مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا اور پاکستان میں کام کرنے والی آئل کمپنیاں مہنگا تیل خرید کر سستا فروخت کرنے سے اجتناب کر رہی ہیں۔