لاہور(نیوزرپورٹر)وفاقی وزیر وصدر پی ٹی آئی پنجاب شفقت محمود کی زیر صدارت ضلع لاہور کی تنظیم اور ایڈوائزری کونسل کا اجلاس ہوا جس میں 27 مارچ کو ڈی چوک پر جلسے اور موجودہ سیاسی صورتحال پر حکمتِ عملی طے کی گئی۔مسرت جمشید چیمہ ،سینیٹر ولید اقبال ،اسد کھوکھر، ملک ظہیر عباس کھوکھر، شیخ امتیاز ،زبیر نیازی ، اصغر گجر،فیاض بھٹی ، یوسف میوء ، حاجی فیاض، علی امتیاز وڑائچ ، اویس یونس ، عبیدالرحمن ، خالد گجر، بلال گجر ،ملک عظمت کھوکھر ،دیوان غلام محی الدین ، رشید بھٹی، میاں حامد معراج، یاسر گیلانی ، ملک وقار ، عفیف صدیقی ، علی عباس ، مس شنیلہ سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے شرکت کی۔ شفقت محمود نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافی ہوا ہے اور پوری قوم جذبہ حب الوطنی کے جذبے سے سر شار ہو کر عمران خان کی ایک کال پر لبیک کہتے ہوئے گھر سے نکلے گی اور 27 مارچ کو ڈی چوک پر عوام کا سونامی نظر آئے گا۔ بعد ازاں وفاقی وزیر و پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود کی زیر صدارت ضلع اوکاڑہ کی تنظیم اور ایڈوائزری کونسل کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر سید صمصام علی بخاری، طارق ارشاد، مسعود شفقت ربیرا، روبینہ شاہین وٹو، معظم وٹو، چوہدری عبداللہ طاہر، چوہدری سلیم صادق، مہر جاوید مہار، شاہد گل، انور پاشا، سردارشہریار موکل، جاوید احمد، چوہدری اعجاز ناصر، قاری حفیظ اللہ بلوچ ،سردار علی حیدر وٹو ،کاشف علوی ،راؤ اشرف ، گلزار حسنین ، اشرف خاں سوہنا ، راؤ حسن سکندر ،غلام نبی کھوکھر اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ شیخوپورہ سے ضلعی صدر کنور عمران سعید میاں روف عثمان بھٹی اور ارشد ورک اور قصور اور فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں ڈاکٹر حسن مسود ،ظفر اقبال سندھو، سابقہ ایم پی اے روبینہ انصاری اور حاجی خالد زیب نے بھی پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود سے ملاقات کی۔اور 27 مارچ کے جلسے کے لئے کئے گئے انتظامات بارے بریفنگ دی۔