پی ٹی آئی حکومت کی بے بسی جلد ختم ہوجائیگی‘ قادر مدوخیل

کراچی ( نیوز رپورٹر ) پیپلز پارٹی کے ایم این اے قادرمندوخیل نے کہا ہے کہ سندھ ہاؤس نہیں، سندھ پرحملہ کیا گیا۔ قادر مندوخیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی،اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں جھوٹی رپورٹ جمع کرائی، پولیس نے جومقدمہ درج کیا اسے مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سندھ گورنرہاس اورایم این ایز کے گھر دیکھے ہوئے ہیں، وزیراعظم اور وزرا کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، مقدمے میں ایم این ایزکے نام ہی موجود نہیں۔ قادرمندوخیل نے کہا کہ سندھ ہاس نہیں،سندھ پرحملہ کیا گیا، بلاول بھٹونے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔ اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قادر مندوخیل نے کہا تھا کہ حکومت کی یہ بے بسی جلد ختم ہوجائے گی۔قادر مندوخیل کا کہنا تھا کہ ہم نے کراچی گورنرہاس اورایم این ایز کے گھر دیکھیہوئے ہیں، پولیس نے جو مقدمہ درج کیا اسے مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم اورایم این ایزکے خلاف مقدمہ درج کیا جائے کیونکہ یہ سندھ ہاس پر حملہ سندھ پر حملہ ہے۔رکن قومی اسمبلی نے کہا تھا کہ سندھ ہاس پرحملے کیدوران پولیس تماشائی بنی رہی جبکہ پولیس نے ہماری درخواست بھی وصول کرنے سے انکار کردیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ جو ایف آئی آر درج کی گئی اسے مسترد کرتے ہیں، وزیراعظم، وزیر خارجہ، فواد چوہدری، شہباز گل کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔
قادر مدوخیل

ای پیپر دی نیشن