کراچی (کامرس ڈیسک)حکومت سندھ نے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنے تمام محکموں کے نظام کو ڈیجیٹل کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے، کاروباری اداروں اور سرکاری محکموں کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہ بات سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ایم ڈی زبیر احمد چنا نے ایچ آر لیجنڈز کے تحت چوتھی انٹر پرائز ریسورسز پلاننگ کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی، انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹرانفارمیشن سے ملک میں کامیابی اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، تقریب میں 300 سے زائد کاروباری اداروں کے سربراہان اور پیشہ ور ماہرین نے شرکت کی اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی آگاہی حاصل کی، زبیر چنا نے کہا کہ ایچ آر لیجنڈز نے تجارتی اداروں میں کام کرنے کے طریقہ کار کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر استوار کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے جو انتہائی مستحسن اقدام ہے، ڈیجیٹل ٹرانفارمیشن سے ملک میں کامیابی اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی،ایچ آر لیجنڈز چوتھی انٹر پرائز ریسورسز پلاننگ کی کانفرنس نے اس سفر میں ایک اور سنگ میل کا اضافہ کیا ہے، کانفرنس سے غلام مصطفی, بزنس لیڈرز سید احمد، سجاد سید، احمد سرور، ، محمد خالد اقبال، راشد حکیم ، عمران ، حامد سعید، سید عبدالقادر اور رونی ہیگن نے کلیدی نوٹ پیش کیے اوراپنے ڈیٹا کو ورچوئل گروپ کے ساتھ شیئر کیا۔
زبیرچنا
سندھ کے تمام محکموں کو ڈیجیٹل کیا جائے گا ، زبیر چنا
Mar 20, 2022