اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ حکومت وزیراعظم کو بچانے کے لئے ہر ماورائے آئین آپشن استعمال کرنے کے لئے تیار ہے،حکومت جتنے دن عدم اعتماد میں تاخیر کرے گی اتنے ہی زیادہ ارکان سے محروم ہو گی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ نااہل سرکار کو معلوم ہو چکا ہے کہ اب ان کے پاس مینڈیٹ نہیں رہا، ان کا منصوبہ اب عدم اعتماد میں تاخیری حربے استعمال کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت وزیراعظم کو بچانے کے لئے ہر ماورائے آئین آپشن استعمال کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم اور وزراء کے اشتعال انگیز بیانات ملک میں انتشار پیدا کر رہے۔ انہوںنے کہاکہ ارکان قومی اسمبلی کو آرڈیننس کے ذریعے اور ووٹ سے پہلے نااہل کرنے کے منصوبے ماورائے آئین ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کوئی بھی تاخیری حربہ اس حکومت کو بکھرنے سے نہیں بچا پائے گا، حکومت جتنے دن عدم اعتماد میں تاخیر کرے گی اتنے ہی زیادہ ارکان سے محروم ہو گی۔
شیری رحمان
iحکومت وزیراعظم کو بچانے کیلئے ہر ماورائے آئین آپشن استعمال کرنے کیلئے تیار ہے،شیری رحمن
Mar 20, 2022